100 بہترین سکولوں کو 10کروڑ روپے کیش انعام کا اعلان

10-07-2025

(لاہور نیوز) 100 بہترین سکولوں کو 10 کروڑ روپے کیش انعام کا اعلان کر دیا گیا، سکولوں کا انتخاب پنجاب بھر کے 36 اضلاع سے کیا جائے گا۔

تمام سکولوں کو بہترین کارکردگی پر 10،10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، گورنمنٹ سمیت آؤٹ سورس کئے گئے سکولوں کو انعام دیا جائے گا۔ سکولوں کی تھرڈ پارٹی سے انسپکشن کروائی جائے گی، بہترین نتائج، انفراسٹرکچر، کلاس رومز، بنیادی سہولیات کی فراہمی پر انعام سے نوازا جائیگا۔ فنڈز سکول سربراہان اپنی مرضی سے ادارے اور بچوں کی ویلفیئر پر خرچ کر سکیں گے۔