لیسکو کی صارفین کو مارکیٹ سے سنگل فیز میٹرز خریدنے کی اجازت
10-07-2025
(لاہور نیوز) لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کے بحران پر قابو پانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کمپنی نے صارفین کو مارکیٹ سے میٹرز خریدنے کی اجازت دیدی، صارفین لیسکو کے منظور شدہ مینوفیکچررز سے سنگل فیز میٹرز کی خریداری کر سکیں گے، صارفین کو اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کیلئے این او سی جاری کیا جائیگا۔ این او سی کے تحت صارفین مارکیٹ سے سنگل فیز سمارٹ میٹرز خرید سکیں گے، پرائیویٹ سیکٹر سے خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، لیسکو کی جانب سے سکیورٹی کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا اجرا کیا جائیگا۔ لیسکو میں گزشتہ دو ماہ سے سنگل فیز میٹرز کی قلت پیدا ہوئی تھی، نیو کنکشنز اور ایم سی اوز کے لئے میٹرز کا سٹاک موجود نہیں تھا۔ لیسکو نے پرانے میٹرز کی لیبارٹری رپورٹ لیکر خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔