سپن وکٹیں پاکستانی ٹیم کے لیے بھی چیلنج ہونگی: ایڈن مارکرم
10-07-2025
(ویب ڈیسک) پاکستان سے ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتانی ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار ہیں۔
ایڈن مارکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنے ہوم گراؤ نڈز کا فائدہ حاصل ہو گا، پاکستان میں پچز زیادہ تر سپنرز کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپن وکٹیں دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج ہوں گی۔ دوسری جانب پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلی کی ہے۔ عامر جمال اور فیصل اکرم کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، اس طرح ٹیسٹ سکواڈ کو 18 سے کم کر کے 16 کھلاڑیوں پر محدود کر دیا گیا ہے،شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر کو سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ابتدائی سکواڈ میں عامر جمال کی واپسی ہوئی تھی جبکہ نوجوان سپنر فیصل اکرم، وکٹ کیپر روحیل نذیر اور سپن آل راؤنڈر آصف آفریدی کو پہلی بار شامل کیا گیا تھا۔