ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پلاننگ: بابر اعظم کی واپسی پر بدستور تحفظات

10-07-2025

(لاہور نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پلاننگ شروع ، جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق وائٹ بال سکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں متوقع نہیں البتہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں تین سے چار تبدیلیوں کا امکان ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد سلیکٹرز، کوچ اور کپتان نے سرجوڑ لئے ہیں، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی پر بھی غور کیا جا رہا ہے، سلمان علی آغا کپتانی اوربیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔  ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت جاری ہے، بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں واپسی پر کچھ اراکین تحفظات کا اظہارکر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ون ڈے سکواڈ میں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں، سکواڈز میں تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔   ساؤتھ افریقہ کیخلاف تین ٹی 20 اورتین ون ڈے میچز کی سیریزشیڈولڈ ہےتین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔