پنجاب: 29 نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز طلب
10-06-2025
(لاہور نیوز) پنجاب بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 29 نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز طلب کر لئے گئے۔
نئی گاڑیاں بورڈ آف ریونیو میں تخلیق کردہ 24 نئی اسامیوں کیلئے خریدی جائیں گی، گاڑیاں گریڈ 17 سے 21 کے افسروں کے لیے خریدی جائیں گی، مجموعی طور پر 29 گاڑیوں کی خریداری کیلئے 21 کروڑ روپے ڈیمانڈ کیے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد 24 نئی پوسٹس تخلیق کی گئیں، خریدی جانے والی گاڑیوں میں ٹویوٹا آلٹس، یاریس، سوزوکی کلٹس، فورچونر اور ریوو ڈبل کیبن شامل ہیں. ٹویوٹا یاریس کی 19، سوزوکی کلٹس کی 6 گاڑیاں خریدنے کی تجویز ہے، دو فورچونر اور تین ریوو ڈبل کیبن گاڑیاں بھی خریداری فہرست میں شامل ہے، واضح رہے کہ اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کو نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔