ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر شعیب ملک نے خاموشی توڑ دی، سابق کپتان نے سچائی بتادی

10-06-2025

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر و سابق کپتان  شعیب ملک نے ایسی خبروں کو سختی  سے مستردکرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ سب بکواس ہے، الحمدللہ  میری ازدواجی زندگی بہت اچھی  اور خوشگوار گزر رہی ہے، میرا بیٹا دبئی میں ہوتا ہے اور میری والدہ سیالکوٹ میں رہتی ہیں، میں کراچی میں رہتا ہوں، پروفیشنل ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروفیت رہتی ہے لیکن اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مئی میں ہوئی پاک بھارت جنگ کے بعد بھارتی میڈیا پاکستانیوں کو بدنام کرنےکے لیےکوئی نہ کوئی اسکینڈل اچھالتا رہتا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ اگر ان خبروں میں صداقت ہوتی تو آج ہی میں نے اور ثنا نے انسٹاگرام پر امریکی ریاست کیلیفورنیامیں ایک تفریحی مقام سانٹا مونیکا کی تصاویر کیوں شیئر کیں؟