پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب کر لیا گیا

10-06-2025

(لاہور نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن کا جنرل کونسل اجلاس ہوا، اگلے چار سالہ مدت کیلئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہو گئے جبکہ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین بن گئے۔ کرنل نبیل احمد رانا،لیفٹیننٹ کموڈور کلیم اللہ اور رائے محمد اصغر نائب صدور منتخب ہو گئے، محمد سرور رانا سیکرٹری جنرل اور اختر عباس خواجہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ رانا امجد اقبال جوائنٹ سیکرٹری اور سہیل احمد خان خرانچی منتخب ہوئے، سلطان سید علی شاہ،حمیرا لطیف، فائزہ بتول، فریحہ شبیر اور صباء ناز ایگزیکٹو رکن منتخب ہو گئے۔ اجلاس میں ایران سے تعلق رکھنے والے ایشین کبڈی فیڈریشن کے صدر عباس سمیت دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندے بھی شریک ہوئے، مسلسل دو مرتبہ صدر رہنے کے باعث آئین کے مطابق تیسرے مرتبہ صدر نہیں بن سکتا تھا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ کبڈی فیڈریشن نے مجھے چیئرمین اور چودھری سالک کو نیا صدر منتخب کیا ہے، ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی بہترین ٹیم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جو کھلاڑی بھی میرٹ پر پورا اترے گا اور فٹ ہوگا وہ ہی ٹیم میں جگہ بنائے گا، کوئی سفارش نہیں مانی جائیگی،ورلڈ کپ جیتنے کیلئے مضبوط ٹیم بنائیں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سترہ عہدہوں کے لیے انتخاب ہوا جو تمام بلا مقابلہ منتخب ہوئے، اجلاس میں انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے دو نمائندوں  نے شرکت کی، کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد اگلے سال کوالالمپور میں کرایا جائے گا، جنوری میں کبڈی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، دسمبر میں بنگلہ دیش ویمنز کبڈی ورلڈ کپ ہوگا جس میں پاکستان ٹیم شرکت کرے گی۔ ہاؤس  نے ہاتھ اٹھا کر نئے عہدیداران کے چناؤ کی تائید کی، کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے فیڈریشن سے این او سی لینا لازمی قراردے دیا گیا۔