ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں، ہوائی فائرنگ کرنیوالے دو ملزمان گرفتار
10-05-2025
(لاہور نیوز) رائیونڈ سٹی اور نشتر کالونی میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزموں میں کامران اور صنم ساجد شامل ہیں، جن کے قبضہ سے پستول اور رائفل برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں کو قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔