28 ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز، 21 اکتوبر کو الحمرا میں تقریب ہو گی

10-05-2025

(لاہور نیوز) 28 ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 21 اکتوبر کو الحمراء ہال ون شاہراہ قائد اعظم لاہور میں لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے بتایا کہ 28  ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے تعاون سے 21 اکتوبر 2025ء شام 7 بجے منعقد ہو گی جس میں زندگی کے ہر شعبہ کی شخصیات کو انکی اعلٰی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ پیر سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ  سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں، ایک میگا ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہو گا، اس میں ملک کے نامور فنکار ، گلوکار اور  گلوکارہ، کامیڈین و قوال  پرفارم کریں گے۔ علاوہ ازیں صوفی پرفارمنس، علاقائی رقص، دھمال، ڈھول پرفارمنس بھی تقریب کا حصہ ھونگے جبکہ وفاقی و صوبائی وزراء اور سپیکر پنجاب اسمبلی، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مہمانان خصوصی ھونگے۔