استاد کی عظمت لازوال اور بے مثال ہے:مریم نواز کا ٹیچرز ڈے پر پیغام

10-05-2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ معلم اعظم حضرت محمدﷺ پر کروڑوں درود سلام، استاد کی عظمت کا اعتراف کرنے کے لئے ایک دن نا کافی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاد کی عظمت لازوال اور بے مثال ہے، اساتذہ کرام معاشرے کا سب سے معتبر اور قابل احترام طبقہ ہیں۔ اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، پوزیشن ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ان کے قابل احترام اساتذہ کو بھی اعتراف عظمت کے طورپر انعامات پیش کئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ استاد نے علم ہی نہیں دیا بلکہ اخلاقی اقدار اور روایات سے بھی روشناس کرایا، پنجاب کے لاکھوں اساتذہ کرام کی محنت اور لگن کو سراہتے ہیں، اچھا استاد ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔