قومی کرکٹر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

10-05-2025

(ویب ڈیسک) قومی کر کٹ ٹیم کے سپن بولر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر ابرار احمد کی شادی کراچی میں آمنہ رحیم سے ہوئی اور دلہنیا لینے کے لیے آمد پر27 سالہ ابرار احمد کی بارات کا ڈھول کی تھاپ پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔ سپنر ابرار احمد کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد وہ لاہور میں پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ابرار احمد نے پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی جب کہ انہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔