سی آئی ایس گیمز: پاکستان کے عبدالرحمٰن نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت لیا

10-05-2025

(ویب ڈیسک) آذربائیجان میں ہونے والے سی آئی ایس گیمز 2025 میں پاکستان کے عبدالرحمٰن نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت لیا۔

پاکستانی ریسلر عبدالرحمٰن نے برانز میڈل کی باؤٹ میں ترکمانستان کےعبدالمقیط نبی کو شکست دی۔ پاکستانی ریسلر نے 65 کے جی مقابلوں میں تیسری پوزیشن کی باؤٹ 5-10 سے جیتی۔ فیصلہ کن باؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں عبدالرحمٰن نے 3 ، دوسرے میں 7  ٹیکنیکل پوائنٹ لیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عبدالرحمٰن نے کوارٹر فائنل میں بیلاروس کے ریسلر کو شکست دی تھی۔ سیمی فائنل میں پاکستانی ریسلر، کرغیزستان کے کھلاڑی سے ہار گئے تھے۔