پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے: عظمیٰ بخاری

10-04-2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل سامنے آ گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلزپارٹی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو ہر بات پر  مرسُو مرسُو  کرتے ہیں وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، آپ یا تو اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دو ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا، آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں، سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی، اس کا جواب قوم کو دیں۔