نجم الثاقب ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعینات
10-04-2025
(ویب ڈیسک) نجم الثاقب کو ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔
نجم الثاقب کو تین سال کے لئے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یاد رہے کہ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کا عہدہ کامران لاشاری کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا۔