پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
10-04-2025
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے متفرق درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کیا گیا حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔