پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

10-03-2025

(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرمیں بائیو میڈیکل انجینئر کی 17 اسامیوں پر 15 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب امیدواروں میں انضمام کاظم، مزمل لطیف، اسامہ احمد، محمد احمد، حمزہ شاہد شامل ہیں۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 18 اسامیوں پر 70 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں جاویریہ، عائشہ مظہر، ارم بتول، اقرا مقدس، سدرہ عارف شامل ہیں۔ محکمہ انہار پنجاب میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 49 اسامیوں پر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ اسی طرح سات خواتین کی نشستیں اوپن میرٹ پر منتقل، 3 نشستیں خالی رہ گئیں، کامیاب امیدواروں میں آمنہ منیر، صفدر علی، خدیجہ فیض، محمد محسن، علی احمد شامل ہیں، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹس افیسر کی ایک اسامی کیلئے 5 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں کو انٹرویو  کیلئے کال لیٹرز پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوں گے۔