اشتہاریوں اور مفروروں کے خلاف سپیشل آپریشن ،281 گرفتار

10-03-2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف سپیشل آپریشن جاری ہے۔

72گھنٹے کے دوران سٹریٹ کریمنلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،22اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 281 ملزمان گرفتار کئے گئے۔  ایس پی ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں، ڈولفن سکواڈ نے 147 ریکارڈ یافتہ، 88 عادی مجرموں کو حراست میں لیا ،مختلف زیر سماعت مقدمات میں 21 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے،ڈولفن سکواڈ نے متفرق جرائم کے 3 سٹریٹ کریمنلز اور ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کر لیا۔ ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔