مصطفی آباد: پٹرول پہلے ڈلوانے پر جھگڑا، شہری سر پر اینٹ لگنے سے زخمی

10-03-2025

(لاہور نیوز) مصطفی آباد کے علاقے میں پٹرول پہلے ڈلوانے کے تنازع پر شہری پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق پٹرول پمپ پر 2 گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس دوران نامعلوم ملزم  نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری نعمان پر حملہ کیا، پٹرول پمپ ملازمین  نے بیچ بچاؤ کروایا۔ ترجمان کے مطابق 30 سالہ نعمان کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں نعمان کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے، شہری کے سر پر اینٹ لگنے سے شدید چوٹ آئی۔ پولیس  نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت شروع کر دی ہے۔