نادرا نے ’پاک آئی ڈی ایپ‘ سے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کی سہولت متعارف کروا دی

10-03-2025

(لاہور نیوز) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو طویل قطاروں اور گھنٹوں کے انتظار سے بچانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا۔

اب شہری ملک کے کسی بھی حصے سے نادرا دفاتر میں جانے سے پہلے "پاک آئی ڈی ایپ" کے ذریعے گھر بیٹھے اپوائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نادرا دفاتر میں شناختی دستاویزات کے حصول کے لئے شہریوں کو طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن اب اس مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے، نادرا  نے اعلان کیا ہے کہ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے اپوائنٹمنٹ حاصل کرکے مقررہ وقت پر نادرا دفتر پہنچیں، تو انہیں ترجیحی بنیادوں پر سروس فراہم کی جائے گی۔ نئی سہولت کے اہم نکات کے مطابق  پاکستان بھر میں دستیاب سہولت، گھر بیٹھے اپوائنٹمنٹ لینے کی سہولت، اپوائنٹمنٹ لینے والے شہریوں کو ترجیحی پروسیسنگ، وقت اور محنت کی بچت ہو گی اور دفاتر میں ہجوم کم کرنے میں مدد ملے گی۔