نواز شریف کالونی کوٹ لکھپت کا سیوریج سسٹم خراب، بیماریاں پھیلنے لگیں

10-02-2025

(لاہور نیوز) نواز شریف کالونی کوٹ لکھپت کا سیوریج سسٹم عرصہ دراز سے خراب ہونے کے باعث اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔

گلیوں میں جگہ جگہ گندا پانی جمع ہونا معمول بن گیا جس کی وجہ سے علاقے میں تعفن پھیلنے لگا ہے جبکہ گندا پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو بھی گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیورج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ملیریاِ، جلدی امراض اور  دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں، واسا عملہ کو شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔  اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ  سیورج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ملیریاِ، جلدی امراض اور  دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں، واسا عملہ کو شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔