لٹن روڈ: سکیورٹی سپروائزر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
10-02-2025
(لاہور نیوز) لٹن روڈ میں سکیورٹی سپروائزر کو قتل کرنے والا ملزم دانش مسیح گرفتار ہو گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انچارج رانا ماجد کے مطابق ملزم نےذاتی رنجش پرآصف کےسرمیں آہنی اینگل کنکریٹ مار کر قتل کیا۔ محمدآصف کوقتل کرنےکےبعدملزم اسکاموبائل اورنقدی لیکرفرارہوگیاتھا، پولیس نے ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت اورہیومن انٹیلی جنس کی مددسےگرفتارکیا ہے۔