شیرا کورٹ: 13 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنیوالے ملزم گرفتار

10-02-2025

(لاہور نیوز) شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنیوالے ملزم گرفتار کر لئے۔

 ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عمر کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکاگھرسےبال کٹوانےگیا، ملزمان نےزبردستی موٹرسائیکل پربیٹھالیا اور لڑکےکو ملک پارک روڈپرواقع ایک بیکری میں لےگئے، جہاں پر ملزمان عمیر اور علی ساجد نے لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا، دونوں ملزمان کو تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا گیا ہے۔