پنجاب میں سموگ: تعلیمی اداروں میں آوٹ ڈور سرگرمیاں اور کھیل معطل

10-02-2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں سموگ کے پیش نظر طلبہ کے تحفظ کیلئے محکمہ تعلیم کے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔

سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں اور کھیل سموگ کے دنوں میں معطل کرنے کی ہدایت جاری، اساتذہ، والدین اور طلبہ کو سموگ سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ محکمہ تعلیم کی سکول سربراہان کو کلاس روم صاف اور وینٹی لیٹڈرکھنے کی ہدایت کی گئی، سکولوں میں کچرا جلانے پر مکمل پابندی، ویسٹ ڈسپوزل کیلئے انتظامات لازمی قرار دیا گیا۔ دمے اور دل کے مریض طلبہ کے طبی ریکارڈز محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی، ہر ضلع میں فوکل پرسن نامزد، محکمہ صحت کے ساتھ ہنگامی رابطے کا نظام  بھی فعال کر دیا گیا ہے۔   ضلعی سطح پر روزانہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ اور سکولوں کو رہنمائی دینے کا فیصلہ کیا گیا، آگاہی مہم کے لنکس اور رپورٹ محکمہ تعلیم کو باقاعدگی سے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔