پنجاب: سکول ٹیچرز انٹرن کیلئے خوشخبری، کنٹریکٹ میں مزید 8 ماہ کی توسیع
10-02-2025
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ساڑھے 12 ہزار سکول ٹیچر انٹرن کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی گئی۔
پنجاب بھر کے سکول ٹیچر انٹرن کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع کی گئی ہے، پہلے سے بھرتی ایس ٹی آئیز اب 31 مئی 2026 تک کام کر سکیں گے۔ ایس ٹی آئیز کو پرانے معاہدے کے تحت کنٹریکٹ میں توسیع دی گئی، مذکورہ ایس ٹی آئیز کا کنٹریکٹ رواں سال 31 مئی 2025 کو ختم ہو گیا تھا۔ یادر ہے کہ دوران کنٹریکٹ استعفی دینے والوں کو دوبارہ کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ملے گی۔