لاہور میں الیکٹرک بسوں کا ایک اور فلیٹ چلانے کا منصوبہ، کل افتتاح
10-02-2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی طرف سے مزید چالیس الیکٹرک بسیں صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔
وزیراعلی پنجاب 3 اکتوبر کو الیکٹرک بسوں کے نئے فلیٹ کا افتتاح کریں گی، تین اکتوبر کو افتتاح کے بعد لاہور میں کل الیکٹرک بسوں کی تعداد 67 ہو جائے گی۔ شہر لاہور میں مزید 40 بسیں شامل کرنے کے بعد روٹ کی ازسرنو تشکیل دی جائے گی، پروجیکٹ کے تحت لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسوں کا سفر نیا شروع ہو گا۔ الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بسوں میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس اور خصوصی افراد کے لئے ریمپ کی سہولت دی گئی ہے۔ مخصوص نشستیں، خواتین کے لئے علیحدہ سیکشن اور ہراسیت سے بچاؤ کے لئے کیمرے بھی نصب کئے گئے، ان بسوں سے روزانہ تقریباً 43000 مسافر مستفید ہوں گے۔ کرایہ کی ادائیگی کے لئے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال کیا جائے گا، ایک ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔