وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ: یونیورسٹی میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

10-01-2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل ہوم اکنامکس یونیورسٹی کاممکنہ دورہ کرینگی۔

وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز طالبات میں لیپ ٹاپ اور وزیر اعلیٰ ہونہار سکالرشپ کی نقد رقم بھی تقسیم کرینگی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی آمد کیلئے پنڈال سمیت تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی تقریب کے پیش نظر ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں کل 02 اکتوربر کو چھٹی ہو گی۔