ڈولفن سکواڈ کی کارروائی: 3 مشکوک ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

10-01-2025

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشکوک ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمدکر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم  نے 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، فرار کی کوشش کی، ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو ایل بلاک کے قریب گرفتار کر لیا، گرفتار ملزموں کے قبضہ سے موٹر سائیکل، ایک پستول، گولیاں و میگزینز برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان احسن، فیضان اور حسنین کو کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔