قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان
09-30-2025
(لاہور نیوز) پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پریمیر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہوگا، ٹورنامنٹ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 10ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ٹیموں میں ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 46 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم نو میچ کھیلے گی، ٹاپ دو ٹیموں کے مابین فائنل ہوگا، ٹورنامنٹ میں نو راونڈ کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ ریجن اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔