پنجاب: تعلیمی میدان میں طلباء کی ناکامی میں خطر ناک اضافہ

09-30-2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کی سطح پر ناکام طلباء میں خطرناک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

رواں سال 2025 میں صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں مجموعی طور پر 41 فیصد امیدوار ناکام ہوئے جبکہ 2020 میں یہ شرح 32 فیصد تھی، اس طرح 2021 سے 2025 کے دوران ناکام طلباء و طالبات کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق انٹرمیڈیٹ میں ناکامی کے بڑھتے رجحان نے ثانوی تعلیمی نظام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، اس کے نتیجے میں یونیورسٹیوں میں داخلوں میں بھی کمی دیکھی گئی جو پنجاب کے اعلی تعلیمی نظام کے مستقبل کے لیے تشویشناک علامات ہیں۔ ماہرین  نے مزید کہا کہ ثانوی تعلیمی نظام میں کمزوریاں دور نہ کی گئیں تو پنجاب میں تعلیم کے معیار اور اعلیٰ تعلیم کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہونے کے امکانات ہیں۔