لاہور میں خواتین پر گھریلو تشدد کے 22 ہزار 176 سے زائد واقعات رپورٹ
09-30-2025
(لاہور نیوز) خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں کیپٹل سٹی لاہور نے پنجاب کے 36 اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا۔
لاہور کی حدود میں واقع 12 تھانوں میں خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، لاہور میں 22 ہزار 176 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس کے مطابق گھریلو تشدد کی شکایات کا رواں سال کا ریکارڈ مرتب کر لیا گیا، خواتین پر گھریلو تشدد کی تجزیاتی رپورٹ بھی بنائی گئی ہے۔ لاہور کے 3 تھانے گھریلو تشدد کے واقعات میں پنجاب بھر میں سرفہرست ہیں جن میں نشتر کالونی میں گھریلو تشدد کے 2600 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، فیکٹری ایریا 2450 سے زائد کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ کاہنہ میں گھریلو تشدد کے 2070 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ تینوں تھانوں میں گھریلو تشدد کے حوالے سے آگاہی، شعور ناگزیر قرار دیا گیا ہے، اسی طرح شیخوپورہ فیکٹری ایریا میں بھی خواتین گھر کی چار دیواری میں غیر محفوظ رہیں اور تشدد کا شکار بنیں۔