قومی کرکٹرز کے این او سی معطل، متاثرین میں بڑے نام بھی شامل
09-30-2025
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کر دیئے، متاثرین میں بڑے نام بھی شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لئے جاری کئے گئے این او سی معطل کر دیئے ہیں۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، قومی کرکٹرز کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔ پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لئے این او سی جاری کئے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے، اس فیصلے کے تحت پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف و دیگر براہ راست متاثر ہوں گے۔