سرکاری ہسپتالوں کی حدود میں نجی میڈیکل سٹورز بند کرنے کا حکم

09-29-2025

(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی حدود میں نجی میڈیکل سٹورز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں میں نجی میڈیکل سٹورز کا قیام غیر قانونی ہے، تمام وائس چانسلرز،پرنسپلز، ڈینزاورایم ایس کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلہ میں کہا گیا یکم اکتوبر تک ٹیچنگ ہسپتال محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو رپورٹ دیں۔ واضح رہے اس سے قبل  سرکاری ہسپتالوں کے گرد  نجی میڈیکل  سٹورز  پر ڈاکٹروں کے کمیشن یا ادویات میں کمیشن یا کوٹے کا الزام  سامنے آتارہا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے  سرکاری ہسپتالوں میں  ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ  باہر سے ادویات منگوانے کی پابندی عائد کررکھی ہے، اب محکمہ صحت نے  سرکاری  ہسپتالوں کی حدود میں نجی  میڈیکل سٹورز بند کروانے کا حکم صادر کردیا ہے۔