ماڈل ٹاؤن: 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے
09-29-2025
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف کریک ڈاؤن، اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کی جانب سے 2 منشیات فروش اور 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزموں کو دوران پٹرولنگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے مجموعی طور پر 50 لیٹر شراب، 1 کلو 400 گرام چرس و پستول برآمد ہوا، گرفتار ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔