سپیشل برانچ کا سابقہ اہلکار منشیات فروشی کرتے گرفتار
09-29-2025
(لاہور نیوز) شمالی چھاؤنی سے سپیشل برانچ کے سابقہ اہلکار کو منشیات فروشی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ساجد کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزم ساجد کیخلاف لڑکی کے اغوا کا بھی مقدمہ درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مذکورہ ملزم سپیشل برانچ کا سابقہ اہلکار ہے تاہم اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔