پاکستان میں طلاق کی شرح: حیران کن رپورٹ سامنے آ گئی
09-28-2025
(لاہور نیوز) پاکستان میں طلاق کی شرح سے متعلق حیران کن رپورٹ سامنے آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برس کے دوران پاکستان کے صوبہ پنجاب میں طلاق کی شرح 34 فیصد تک بڑھ گئی ہے، پاکستان میں رواں برس راولپنڈی کی عدالت میں خلع کے کیسسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا. جہاں ڈسٹرکٹ کورٹ میں گھریلو ناچاقی پہ 4,980 طلاق کے کیس فائل ہوئے، تاحال ڈسٹرکٹ کورٹ میں 26,980 کیسز ٹرائل میں ہونے کے باوجود نئے فائل ہونے والے مقدمات میں 1,170 خلع کے لئے خواتین کی جانب سے دائر کئے گئے۔ ایک سروے کے ذریعے یہ بات سامنے آئی کہ طلاق کے زیادہ کیسز بیرون ملک مقیم شادی کرنے والوں کی جانب سے دائر ہوئے. شادیوں کے ٹوٹنے کے پیچھے کئی عوامل درپیش ہوتے ہیں جن میں برداشت کی کمی، رابطے میں تعطل اور غیر ازدواجی تعلقات شامل ہیں۔ پنجاپ کے علاوہ باقی صوبوں کی بات کی جائے توطلاق کی شرح سے متعلق کوئی ٹھوس اعداد و شمار کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، پاکستان میں بہت سے شادیاں اس وقت ٹوٹنے کے دہانے پر ہیں لیکن خواتین کی معاشی و سماجی حیثیت ان کے لئے وینٹی لیٹر کا کام کر رہی ہے. اگر معاشرے کی فلاح کو مدنظر رکھا جائے تو پھر وسیع بنیادوں پر شعور اور آگاہی کے ساتھ خواتین کو سماجی دھارے میں شامل، ان کی خود مختاری کو تسلیم کرنا ناگزیر ہے۔