پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں کیلئے اہم پیغام

09-28-2025

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں کھل کر مقابلہ کرنے کا پیغام دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کے خلاف بڑے اور فیصلہ کن میچ سے قبل محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں کو اہم پیغام بھجواتےہوئے کہا کہ کھل کر  بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں اور جو چاہیں کریں، میں سب کچھ ہینڈل کر لوں گا۔