ہمایوں سعید کا نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کے لیے ’’ٹیلنٹ ہنٹ‘‘ پروگرام کا آغاز

09-27-2025

(ویب ڈیسک) اداکار ہمایوں سعید نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نئی صلاحیتوں کو متعارف کروانے کے لیے ایک منفرد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔

ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ ان نوجوانوں کی تلاش میں ہیں جو تخلیقی شعبوں میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صنعت کے مختلف شعبوں میں شرکت کے لیے درکار عہدوں کی ایک وسیع فہرست بھی شیئر کی۔ اس ٹیلنٹ ہنٹ میں شامل ہونے والے امیدواروں کےلیے کسی خاص تعلیمی قابلیت یا پچھلے تجربے کی شرط نہیں رکھی گئی۔ ہمایوں سعید نے واضح کیا کہ منتخب ہونے والے افراد کو قیادت کے کرداروں کی تربیت دی جائے گی، جس میں جذبہ اور عزم کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ اداکار نے نوجوان گریجویٹس کو خصوصی طور پر اس پروگرام میں حصہ لینے کی ترغیب دی ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ اس کے لیے عمر کی کوئی مخصوص حد مقرر نہیں کی گئی۔