شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم ریکارڈ بنا دیا
09-26-2025
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20انٹرنیشنل میں اہم ریکارڈ بنا دیا۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی شاہ آفریدی نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے میچ میں 13 گیندوں پر 19 رنز بھی بنائے تھے جس میں 2 چھکے شامل تھے۔ یہ شاہین آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10واں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ہے، جس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔