ایل ڈی اے حکام کا ٹیپا کے ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ کو فعال کرنیکا فیصلہ
09-25-2025
(لاہور نیوز) ٹھوٹ پھوٹ کا شکار شاہراہوں کی مستقل مرمت، ایل ڈی اے حکام نے ٹیپا کے ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے ایم اینڈآر کیلئے فنڈزکی فراہمی کا حکم دے دیا، ٹیپا ایم اینڈآرڈائریکٹوریٹ کورئیل ٹائم ڈیجیٹل مانیٹرنگ پر لے کر جائے گا۔ سروے کے بعد رئیل ٹائم پوٹ ہالز کی تعداد اور مرمت کی تصاویر اپلوڈ کی جا سکیں گی، ٹیپاایل ڈی اےکنٹرولڈشاہراؤں پرگڑھوں کوفوراًپر کرنے،روڈ لیول کو مینٹین کرنیکاپابندہوگا جبکہ ایم اینڈآر کے مستقل فنڈز کا تخمینہ لگانےکا ٹاسک چیف انجینئرٹیپا کو سونپ دیا گیا ہے۔