ہنجروال میں اندھا قتل بے نقاب، بیوی بیٹے سمیت گرفتار
09-25-2025
(لاہور نیوز) ہنجروال میں 50 سالہ رفیق کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے قتل میں ملوث بیوی کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ مقتول رفیق ہنجروال بارسٹریٹ میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھا، مقتول کی بیوی ارشاد بی بی کا چھ ماہ قبل دولت خان سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے۔ رفیق کو بیوی کے مراسم کاعلم ہو گیا اور گھر میں ناچاقی اور جھگڑا رہنے لگا، ملزمہ ارشاد بی بی نے 15سالہ بیٹے مجاہد سے ملکر خاوند کو نشہ آور گولیاں دیں، رفیق کے بے ہوش ہونے پر بیوی نے گلہ دبا کر خاوند کا قتل کر دیا،ملزمہ نے خاوند کے قتل کو طبی موت ق+رار دے کر خاندان سے مل کر تدفین کروا دی۔ ہنجروال پولیس کے تحقیقات کرنے پر ملزمہ ارشاد بی بی اور بیٹے مجاہد نے جرم قبول کر لیا،ملزمہ ارشاد بی بی اور بیٹے مجاہد کیخلاف مقتول رفیق کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ملزمہ کو بیٹے مجاہد سمیت گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا، ایس پی کا کہنا تھا کہ مجرمان کتنے بھی شاطر ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔