بہاولپور، خانیوال اور جھنگ اضلاع کے طلبا کی فیس بھی معاف
09-25-2025
(لاہور نیوز) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ مزید اضلاع کے طلبہ کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔
بہاولپور، خانیوال اور جھنگ کے طلبا کو بھی فیس ریلیف والے اضلاع میں شامل کرلیا گیا۔ وزیر تعلیم راناسکندر حیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ اضلاع کے طلبہ کی ڈیمانڈ پر فیصلہ کیا گیا، مذکورہ اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن فیس معاف کردی گئی۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقوں کے طلبہ کی پہلے سمسٹر کی فیس بھی معاف کردی گئی ہے، اس سے پہلے مظفر گڑھ ،ملتان، لودھراں اور سیالکوٹ کے اضلاع شامل تھے، پہلے مرحلے میں ضلع نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلبہ کو ریلیف دیا گیا ۔