مہنگائی پر قابو نہ پایا جا سکا، سبزیاں اور پھل مزید مہنگے
09-25-2025
(لاہور نیوز) پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 4 سبزیاں اور 5 پھل مزید مہنگے ہو گئے ہیں جس سے غریب طبقے کی روزمرہ کی خریداری پر گہرا اثر پڑا ہے۔ پیاز 120 روپے، ٹماٹر 200 روپے، لہسن 500 روپے اور ادرک 640 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں، سبزیوں میں لیموں 220 روپے، ٹینڈے 380 روپے، کھیرا 100 روپے اور کریلے 250 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہیں۔ اسی طرح بندگوبھی 180 روپے، شلجم 140 روپے اور بھنڈی 220 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، سیب 400 روپے، مسمی 280 روپے، آڑو 420 روپے، انگور 380 روپے اور جاپانی پھل 250 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات نے عوام کے لئے ضروری اشیاء کی خریداری کو مشکل بنا دیا ہے۔ خاص طور پر کم آمدنی والے افراد کو ان بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سخت مشکلات کا سامنا ہے۔