اساتذہ کے تبادلوں کی 13 ہزار 290 درخواستیں موصول

09-25-2025

(لاہور نیوز) محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں کے لئے 13 ہزار 290 درخواستیں موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، جس میں مختلف کیٹیگریز کی درخواستیں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے باہمی تبادلوں کیلئے 529 درخواستیں جمع ہوئیں، جبکہ اوپن میرٹ پر 12 ہزار 761 درخواستیں موصول ہوئیں، اس کے علاوہ پرموشن حاصل کرنے والے 178 اساتذہ اور تعیناتیوں کے منتظر 67 اساتذہ نے بھی تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔ محکمہ تعلیم  کے ذرائع کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے جس سے متعلق تمام اساتذہ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ اساتذہ کے تبادلے کے یہ فیصلے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اداروں میں تدریسی عمل کو مزید موثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔