جوہر ٹاؤن: لفٹ لینے والی نامعلوم خاتون موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

09-24-2025

(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں اللہ ہو گول چکر کے قریب موٹر سائیکل سوار خاتون حادثے کا شکار ہو گئی۔

پولیس  کے مطابق لفٹ لینے والی 50 سالہ نامعلوم خاتون موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو جنرل ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت سمیت دیگر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔