وویمنز ورلڈکپ: قومی ٹیم کے کولمبو میں ڈیرے، آج پہلا ٹریننگ سیشن
09-24-2025
(لاہور نیوز) آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان وویمنز ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں کولمبو پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم آج پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔
ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا جس میں کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گی۔شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم 25 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہو گا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا افتتاحی میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی، دوسرا بڑا مقابلہ 5 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔ پاکستان کا تیسرا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، چوتھا 15 اکتوبر کو انگلینڈ، پانچواں 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، چھٹا 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور ساتواں و آخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف ہو گا۔