سہولت آن دی گو بازاروں کی تکمیل کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر

09-24-2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عوامی ریلیف کی فراہمی کا مشن بھرپور انداز میں جاری ہے، زیر تعمیر "سہولت آن دی گو" بازاروں کی تکمیل کے لئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

سہولت بازاروں کے گرد فری ہوم ڈلیوری سروس کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو اشیائے خورونوش گھر بیٹھے معیاری نرخوں پر میسر آ سکیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اشیاء کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کریں گی تاکہ خریداروں کو محفوظ اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید  نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی اتھارٹی  نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 25 اضلاع میں 36 سہولت بازار فعال ہیں، جبکہ 11 اضلاع میں نئے "سٹیٹ آف دی آرٹ" بازار تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ڈاکٹر کرن خورشید  نے 105 تحصیلوں سے متعلق سہولت بازاروں کی رپورٹس جلد پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔