پی ایم لیپ ٹاپ سکیم 2025، طلبا اپنی درخواست کا سٹیٹس کیسے معلوم کریں؟

09-24-2025

(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے پی ایم لیپ ٹاپ سکیم 2025 پاکستان بھر کے کالج اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لیے شروع کردی ہے۔

حکام کے مطابق یہ سکیم خاص طور پران ضرورت مند خاندانوں کے لیے ہے جو لیپ ٹاپ خریدنے کی مالی استطاعت نہیں رکھتے، حکومتی بیان کے مطابق اس سکیم کا مقصد طلباء کو آن لائن کلاسز، فری لانسنگ اور تحقیق کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ سکیم میں درخواستیں جمع کروانے والے کئی طلباء اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ آیا ان کی درخواست منظور ہوئی ہے یا مسترد، اس مشکل کو آسان بنانے کے لیے حکومت نے آن لائن ویریفیکیشن سسٹم متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے چند کلکس میں ہی درخواست کا سٹیٹس معلوم کیا جا سکتا ہے۔ سٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ پی ایم یوتھ پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔ اپنا قومی شناختی کارڈ (CNIC) نمبر درج کریں۔  اپنی یونیورسٹی یا کالج کا انتخاب کریں۔  سسٹم فوری طور پر آپ کی درخواست کا اسٹیٹس ظاہر کر دے گا کہ وہ منظور، زیرِ جائزہ یا مسترد ہے۔  درخواست کے لیے ضروری دستاویزات درست شناختی کارڈ نمبر یا نادرا سے تصدیق شدہ بے فارم  یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ آئی ڈی کارڈ یا انرولمنٹ کا ثبوت  تازہ ترین تعلیمی ٹرانسکرپٹ یونیورسٹی کے ڈیٹا بیس میں اپ ڈیٹ شدہ ذاتی معلومات اگرچہ کسی طالب علم کی درخواست منظور ہو جائے تب بھی لیپ ٹاپ ملنے میں تاخیر کا امکان رہتا ہے۔ حکام کے مطابق تاخیر کی بڑی وجوہات میں غلط معلومات فراہم کرنا شامل ہیں، جیسے غلط CNIC نمبر، غیر فعال موبائل نمبر یا ای میل، تعلیمی ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ ہونا، یا ایک ہی شناختی کارڈ نمبر سے متعدد درخواستیں دینا۔ اگر کسی طالب علم کا نام لسٹ میں شامل نہ ہو تو وہ اپنی یونیورسٹی کے فوکل پرسن سے رابطہ کر سکتا ہے یا پھر پی ایم یوتھ پروگرام ہیلپ لائن کے ذریعے شکایت درج کروا سکتا ہے۔