امریکی نژاد پاکستانی کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ، ملزموں کا ٹرائل شروع

09-23-2025

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کچہری نے ساڑھے 3 سال بعد ملزمان کیخلاف ٹرائل شروع کر دیا، عدالت نے دو ملزموں  کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے، مقدمہ میں  ملزم نادر مجید اور ملزم بابر مجید نامزد ہیں۔ امریکی نژاد پاکستانی شہری محمد عادل  نے جون 2022 میں مقدمہ درج کرایا، ملزموں  نے مدعی کے کینال پارک گلبرگ میں واقعہ گھر پر بھی فائرنگ کی، پولیس  نے مبینہ طور پر ملزمان کیخلاف کئی سال کی تاخیر سے چالان جمع کرایا۔ مدعی محمد عادل  کا کہنا تھا کہ با اثر ملزمان  ساڑے تین سال ٹرائل کی کارروائی کو  رکواتے رہے تاہم امید ہے کہ اب عدالت مجھے انصاف  دے گی۔