سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

09-23-2025

(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 770 ڈالر کی بلند سطح پر آگئی ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 5100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے ہو گئے ہیں جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4372 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 41 ہزار 901 روپے کی بلند ترین کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 42 روپے بڑھ کر 4637 روپے ہو گئی ہے۔