زمینوں پر قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، اینٹی لینڈگریبنگ ایکٹ 2025 کا ڈرافٹ تیار

09-23-2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی لینڈگریبنگ ایکٹ 2025 کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔

ڈرافٹ قانون کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش ہو گا، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ کمیٹی 90 دن میں قبضے کے کیس کا فیصلہ کرے گی، زمینوں   کے مقدمات کیلئے خصوصی ٹریبونل بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ قبضہ مافیا کیلئے 5 سے 10 سال قید اور جرمانہ کی تجویز دی گئی ہے جبکہ جھوٹی درخواست دینے والوں کے لئے بھی سزا تجویز کر دی گئی۔ ٹریبونل فوری طور پر مالک کو قبضہ واپس دلا سکے گا۔